بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے لیے سات سے کم افراد کا بڑے جانور میں شریک ہونا

سوال

کیا ایک بڑے جانورمیں6،5،4،3،2بندےیعنی 7 افراد سے کم مل کرقربانی کر سکتے ہیں  ؟

جواب

ایک بڑے جانور مثلاً گائے یا اونٹ میں سات سے کم افراد شریک ہوسکتےہیں، بشرطیکہ کسی شریک کا حصہ ساتویں سے کم نہ ہو۔ (کفایت المفتی ، کتاب الاضحیۃ و الذبیحۃ 8 / 187 ط: دار الاشاعت)

الفتاوى الهندية (5/ 304) ط: دار الفكر

'' والبقر والبعير يجزي عن سبعة إذا كانوا يريدون به وجه الله تعالى، والتقدير بالسبع يمنع الزيادة، ولا يمنع النقصان، كذا في الخلاصة''. فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201715
تاریخ05-08-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں