پانی بیچنے کا کاروبار کرنا
سوال
پانی بیچنے کا کام(جو آج کل مختلف کمپنیاں کر رہی ہیں ) جائز ہے؟
جواب
اپنے مملوکہ پانی کو یا پانی کو کسی برتن وغیرہ میں محفوظ کرنے کے بعد اس کو فروخت کرنا شرعاً جائز ہے، لہذا مختلف کپمنیاں جو پانی کو فلٹر وغیرہ کرکے بوتلوں میں بھر کر فروخت کرتی ہیں شرعاً یہ جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201702
تاریخ04-08-2018

