''حمنہ'' اور ''دانیہ'' کا معنی
سوال
''حمنہ'' نام اور ''دانیہ'' کے کیا معنی ہیں ؟
جواب
1۔ "حمنہ" ایک صحابیہ کا نام ہے جو آپ ﷺ کی زوجہ حضرت زینب رضی اللہ عنہا کی بہن تھیں۔ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نام پر نام رکھنے میں صرف نسبت کافی ہوتی ہے، اس لیے اس کا معنیٰ جاننے کی ضرورت نہیں ہے، "حمنہ" نام رکھا جاسکتاہے۔
2۔ "دانیہ کے معنی عربی لغت میں: قریب ، نزدیک اور جھکنے والی کے ہیں۔ صحابیہ کانام رکھنا افضل ہے۔ اور "دانیہ" نام رکھنے میں بھی کوئی قباحت نہیں ۔ ( القاموس الوحید : 547) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

