عورتوں کا ریزر (استرا) استعمال کرنا
سوال
عورتوں کا ریزر استعمال کرنا کیسا ہے
جواب
مردوں کے لیے غیر ضروری بال استرے وغیرہ سے صاف کرنا اور عورتوں کے لیے اکھاڑنا افضل ہے، البتہ عورتوں کے لیے استرے (ریزر ، ٹرمر وغیرہ ) کا استعمال بھی جائز ہے، لیکن بلا عذر بہتر نہیں۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 406)
''(قوله: ويستحب حلق عانته) قال في الهندية: ويبتدئ من تحت السرة، ولو عالج بالنورة يجوز، كذا في الغرائب۔ وفي الأشباه: والسنة في عانة المرأة النتف''۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

