جس بکری کا پیدائشی ایک تھن نہ ہو اس کی قربانی کا حکم
سوال
پیدا ئشی ایک تھن والی بکری کی قربانی ہو سکتی ہے یا نہیں؟
جواب
پیدائشی ایک تھن نہ ہونا بکری میں عیب ہے، اور عیب والے جانور کی قربانی شرعاً درست نہیں۔
رد المحتار على الدر المختار (6/ 325)
'' وفي الشاة والمعز إذا لم يكن لهما إحدى حلمتيهما خلقةً أو ذهبت بآفة وبقيت واحدة لم يجز، وفي الإبل والبقر إن ذهبت واحدة يجوز أو اثنتان لا اهـ ''۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201664
تاریخ02-08-2018

