عصر کے بعد طواف کی دو رکعت پڑھنا
سوال
عصر کے بعد طواف اور سعی کی، اب طواف کی دو رکعت سنت کب پڑھے؟
جواب
عصر کی نماز کے بعد کسی قسم کے نوافل ادا کرنا درست نہیں ہے ؛ اس لیے عصر کے بعد طواف کی دو رکعت نہ پڑھے، بلکہ مغرب کی فرض نماز کے بعد سنتوں سے پہلےطواف کی دو رکعت ادا کرلے ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201660
تاریخ02-08-2018

