''فیض محمد'' اور ''فاطمہ'' نام رکھنا
سوال
بچوں کے نام رکھنے ہیں، کیا یہ نام ٹھیک ہیں؟ اگر ٹھیک ہیں تو ان ناموں کے معنی بتائیں، لڑکا"فیض محمد" اورلڑکی "فاطمہ"۔
جواب
مذکورہ نام رکھنا درست ہے، فیض کے معنی حاصل شدہ فائدہ /سیرابی ہے۔اور فاطمہ آں حضرتﷺ کی لختِ جگر( بیٹی) کا نام ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201653
تاریخ02-08-2018

