کھڑے ہو کر میوے کھانا
سوال
میوہ کھڑے ہوکر کھانے کاکیاحکم ہے؟
جواب
کھڑے ہو کر کھاناپیناپسندیدہ نہیں،احادیث مبارکہ میں رسول اللہ ﷺسے ا س سے منع فرمایاہے،اور آپﷺ کا عام معمول بھی بیٹھ کر ہی کھانے پینے کا تھا۔البتہ عادت بنائے بغیر اگر کوئی شخص کبھی کبھار کھڑے ہوئے میوہ وغیرہ کوئی چیز کھالے تو یہ گناہ نہیں ۔(معارف الحدیث6/412-فتاوی محمودیہ 4/58)جن روایات یا عبارات میں اس کا ذکر ہے وہ بیانِ جواز کے لیے ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201633
تاریخ01-08-2018

