ساس کا ماموں عورت کے لیے غیرمحرم ہے
سوال
کیا شوہر کی والدہ کے ماموں سے پردہ کرنا چاہیے?
جواب
عورت کے لیے ساس کا ماموں محرم نہیں ہے، اس لیے کہ دونوں کے مابین حرمت کی کوئی شرعی وجہ نہیں ہے؛ اس لیے شوہر کی والدہ (یعنی ساس)کے ماموں سے پردہ لازم ہے، بشرطیکہ رضاعت کی بنا پر حرمت نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201627
تاریخ31-07-2018

