بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

موبائل پر نکاح کرنے کا حکم

سوال

آئن لائن موبائل فون پر نکاح کرنا کیسا ہے؟  اور اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

جواب

موبائل پر نکاح منعقد نہیں ہوتا، البتہ اگر موبائل پر کسی شخص کو وکیل بنا دیا جائے اور وہ وکیل اُس کی طرف سے دوسری مجلس میں ایجاب یا قبول کر لے اور ایجاب و قبول اور گواہان سب ایک ہی مجلس میں ہوں تو ایسی صورت میں نکاح جائز ہو گا۔

الفتاوى الهندية (1/ 268)
'' (ومنها) سماع الشاهدين كلامهما معاً، هكذا في فتح القدير''
۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201605
تاریخ30-07-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں