عورت کا عورت کو جماعت سے نماز پڑھانا
سوال
عورت کا عورت کو جماعت سے نماز پڑھانا جائز ہے کہ نہیں؟
جواب
کسی بھی نماز میں عورتوں کی تنہا جماعت مکروہ تحریمی اور ناجائز ہے۔
''فعلم أن جماعتهن وحدهن مکروهة''۔ (إعلاء السنن ۴؍۲۲۶)
'' عن علي بن أبي طالب رضي اللّٰه عنه أنه قال: لا تؤم المرأة . قلت: رجاله کلهم ثقات۔ (إعلاء السنن ۴؍۲۲۷ دار الکتب العلمیة بیروت)
ویکرہ تحریماً جماعة النساء ولو في التراویح''۔ (شامي ۲؍۳۰۵ ) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201587
تاریخ29-07-2018

