بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 جُمادى الأولى 1448ھ 18 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جنابت کے ساتھ نکاح کا حکم

سوال

نکاح کے وقت دلہا دلہن اور گواہ حالت جنابت میں ہوں تو  کیا نکاح ہو جائے گا؟

جواب

مذکورہ صورت اگرچہ نادر الوقوع ہے ، لیکن بالفرض اگر  مذکورہ تمام افراد  نکاح کے وقت ناپاکی کی  حالت میں ہوں تو بھی نکاح منعقد ہوجائے گا؛ اس لیے کہ نکاح کا ایجاب و قبول کرنے کے لیے پاک ہونا شرط نہیں ہے۔ نیز گواہ بننے کے لیے بھی پاک ہونا شرط نہیں ہے۔  لیکن ناپاکی  کی حالت میں جلد سے جلد غسل کرنا چاہیے۔غسل میں اتنی تاخیر کرنا کہ نماز قضا ہوجائے یا اسی حالت میں مسجد میں حاضر ہونا گناہ ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201581
تاریخ29-07-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں