کیا صابن ناپاک ہونے کے بعد پاک ہو جاتا ہے؟
سوال
صابن غسل خانے میں (ڈبلیوسی) نالی میں گرجائے یعنی گندے پانی میں، تو صابن کو نکال کر استعمال کر سکتے ہیں ؟ میرے خیال سے گندا پانی اس صابن میں جذب ہونے کی وجہ سے صابن ناپاک ہو جاتا ہے۔ آپ اس بارے میں بہتر معلومات فراہم کیجیے!
جواب
اگر صابن ناپاکی میں گر جائے اور اس کو نکال کر اچھی طرح دھو لیا جائے بایں طور کہ صابن کی اوپر کی سطح دھل جائے تو وہ پاک ہو جاتا ہےاور اُس کو استعمال کر سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201514
تاریخ22-07-2018

