ایمن نام رکھنا
سوال
''ایمن'' نام رکھنا کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟
جواب
''ایمن'' نام رکھنا جائز ہے، اس کے معنی ہیں: برکت والا۔یہ اچھا نام ہے۔
''ایمن'' مذکرکا صیغہ ہے، اس لیے یہ لڑکے کا نام ہے، لڑکی کا یہ نام رکھنا درست نہیں۔ ''ایمن'' کا مؤنث صیغہ '' یُمْنٰی'' (Yumna) ہے، یہ لڑکی کا نام رکھ سکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201495
تاریخ22-07-2018

