ایڈوانس رقم لے کر مکان کرایہ پر دینا / ایڈوانس کی رقم واپس کرنا
سوال
کسی سے جب کرایہ پر مکان لیا جائے تو وہ ایڈوانس لیتے ہیں کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ اور ایڈوانس دے دیا اور کرایا دار مکان چھوڑ جائے تو مالک مکان کو ایڈوانس والی رقم کھانا جائز ہے؟
جواب
ایڈوانس رقم لیناجائز ہے۔ اور کرایہ داری کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد واپس کرنا ضروری ہے۔اگر کرایہ دار نے کرایہ ادا نہ کیا ہو تو ایڈوانس جمع کردہ رقم سے اس قدر کرایہ منہا کرکے بقیہ اسے واپس کرنا واجب ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201458
تاریخ19-07-2018

