عقیقہ مستحب ہے
سوال
جو شخص بچے کا عقیقہ نہیں کر سکتا تو اس کے لیے کیا کرنا چاہیے؟
جواب
واضح رہے کہ عقیقہ مستحب ہے، فرض یا واجب نہیں ہے؛ لہذا جو عقیقہ کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا اس پر کوئی گناہ نہیں ،اور نہ ہی قرض لے کر عقیقہ کرنے کی اسے ضرورت ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201452
تاریخ19-07-2018

