اگر کپڑے نا پاک ہوں تو کیا قرآن مجید کی تلاوت کی جا سکتی ہے؟
سوال
اگر کپڑے نا پاک ہوں خصوصاً لیکوریا کی وجہ سے، تو کیا قرآن مجید کی تلاوت کی جا سکتی ہے؟ اگر بے خبری میں کر لی جائے تو کیا حکم ہے؟
جواب
کپڑوں کا پاک ہونا قرآنِ پاک کی تلاوت کے آداب میں سے ہے، شرط نہیں ہے؛ اس لیے اگر کسی مجبوری (مثلاً: لیکوریا) کی بنا پر ناپاک کپڑوں میں تلاوت کرلی جائے تو شرعاً کوئی حرج نہیں-فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201447
تاریخ19-07-2018

