بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قالین پاک کرنے کا طریقہ

سوال

بچے اگر قالین میں پیشاب یا پاخانہ کردیں تو اس کو کیسے پاک کیا جائے؟ میرا قالین زمین سے چپکا ہوا ہے تو کیا تین دفعہ گیلا کپڑاپھیرنے سے قالین پاک شمار کیا جائے گا؟ اور زمین کا بھی بتا دیں کہ اس کو کیسے پاک کیا جائے؟

جواب

تین مرتبہ گیلا کپڑا پھیرنے سے قالین پاک نہیں ہوتا، بلکہ قالین کو پاک کرنے کی صورت یہ ہے کہ اس کو زمین سے اٹھائیں اور جس جگہ ناپاکی ہو  اس جگہ کو  خوب پانی بہا کر اتنی اچھی طرح دھوئیں کہ نجاست زائل ہونے کا اطمینان حاصل ہوجائے یا ایک مرتبہ دھوکر ٹھہر جائیں یہا ں تک کہ اس میں سے پانی ٹپکنا بند ہو جائے ، جب پانی ٹپکنا بند ہو جائے تو پھر دھویا جائے اور دھونے کے بعد انتظار کیا جائے یہاں تک کہ پانی ٹپکنا بند ہو جائے ، اس طرح تین مرتبہ دھونے سے قالین پاک ہو جائے گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201436
تاریخ18-07-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں