بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں رقم کے بدلے ملنے والے فری منٹس کا حکم

سوال

میرے ایک ساتھی مجھے بتا رہے تھے کہ اس نے easypaisa acount بنایا ہے، جس میں اس نے ہزار روپے رکھے ہیں ، جس کی وجہ سے ہر دن اس کو کمپنی کی طرف سے 50 منٹ مفت ملتے ہیں، اور اگر آپ 2000 روپے رکھو تو ہر مہینے آپ کو 100mb نیٹ ملتا ہے، تو یہ پوچھنا ہے کہ آیا یہ مفت منٹ یا یہ مفت mb  اس کےلیےصحیح ہے؟

جواب

ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں صارف جو رقم رکھتا ہے اس کی حیثیت قرض کی ہوتی ہے ، اور قرض دے کر اس سے نفع اٹھانا شرعاً سود ہے ؛ اس لیے مذکورہ قرض کے بدلے میں کمپنی جو فری منٹس یا فری انٹرنیٹ دیتی ہے وہ سود کے حکم میں ہیں، اور ان کا استعمال شرعاً جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201418
تاریخ17-07-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں