بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

چھ تولہ سونا اور ماہانہ خرچ کے چار ہزار پر قربانی کا حکم

سوال

میرے پاس 6 تولہ سونا موجود ہے، اس کے علاوہ کوئی نقد رقم موجود نہیں، صرف خرچ کے  لیے 2 سے 4 ہزار ماہانہ موجود ہے ،میرے لیے قربانی کا کیا حکم ہے؟

جواب

قربانی واجب ہونے کا نصاب وہی ہے جو صدقۂ فطر کے واجب ہونے کا نصاب ہے، یعنی جس عاقل، بالغ ، مقیم ، مسلمان  مرد یا عورت کی ملکیت میں قربانی کے ایام میں ساڑھے سات تولہ سونا، یا ساڑھے باون تولہ چاندی، یا اس کی قیمت کے برابر رقم ہو،  یا تجارت کا سامان، یا ضرورت سےزائد اتنا سامان موجود ہو جس کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو، یا ان میں سے کوئی ایک چیز یا ان پانچ چیزوں میں سے بعض کا مجموعہ ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر  ہوتو ایسے مرد وعورت پر قربانی واجب ہے۔

لہذ ا اگر آپ کے پاس قربانی کے ایام (10، 11، 12 ذی الحجہ) میں چھ تولہ سونا کے ساتھ  2،4 ہزار نقد رقم ضرورت سے زائد ہو  (مثلاً:  واجب الادا بل ، گھر کا راشن ، قرض وغیرہ) منہا کرنے کے بعد بچی  ہو تو آپ پر قربانی لازم ہوگی، اور اگر قربانی کے ایام میں صرف چھ تولہ سونا ہو، اور اس کے علاوہ واجبات کو منہا کرنے کے بعد کوئی رقم نہ ہو تو آپ پر قربانی لازم نہیں ہوگی۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201385
تاریخ15-07-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں