بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ڈاڑھی پر کلر لگانا

سوال

داڈھی پر کون سا کلر لگا سکتے ہے، جس سے وضو ہو جائے؟

جواب

 داڑھی  یا سر کے  سفید بالوں کو خضاب  یا مہندی وغیرہ سے رنگنا  اور خضاب لگائے بغیر سفید چھوڑ دینا دونوں جائز ہیں، البتہ خالص سیاہ خضاب یا  سیاہ مہندی  لگانا  مرد و عورت دونوں کے لیے جائز نہیں ہے، اور سرخ خضاب  خالص مہندی کا یا کچھ سیاہی مائل  جس میں کتم شامل  کیا جاتا ہے، مسنون  ہے۔اسی طرح بازار میں دست یاب خالص سیاہ رنگ کے علاوہ دیگر  رنگوں سے داڑھی اور سر کے بالوں کو رنگنا بھی  جائز ہے ، مگر اس شرط کے ساتھ کہ اس میں کوئی نجس چیز شامل نہ ہو، اور اس کی تہہ نہ جمتی ہو جو پانی پہنچنے کے لیے رکاوٹ بنے، بلکہ اس کو لگانے کے بعد محض رنگ آتا  ہو۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201379
تاریخ14-07-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں