بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 جُمادى الأولى 1448ھ 28 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

محمد سے نام رکھنا/ محمد عفان نام رکھنا

سوال

بچے کا نام "محمد"سے رکھنے کی نیت کی ہے  تو محمد سے مراد 99 ناموں میں سے ہی رکھنا ضروری ہے، یا صحابہ کے نام بھی رکھ سکتے ہیں؟ اور ''محمد عفان'' نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

1۔۔ بچے کا نام محمد سے رکھنے کی نیت کی ہے تو لفط " محمد : کے ساتھ  آپ ﷺ کے 99 ناموں میں سے کوئی  یا ان کے علاوہ کوئی بھی اچھا نام رکھ سکتے ہیں, اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

2۔۔ ”عفان“ (جب کہ اس کے حروف اصلیہ ع ف ف ہوں تو اس) کے معنی پاک دامن، پاک باز، ناشائستہ امور سے بچنے والا شخص کے ہیں  ، یہ نام رکھنا درست ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201376
تاریخ14-07-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں