بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

چار تولہ سونا اور نقدی پر زکاۃ کا حکم

سوال

اگر کسی کے پاس 4 تولہ سونا ہے اور کچھ  5 یا 10 ہزار روپے نقد بھی ہوں تو زکات ہوگی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں چار تولہ سونے کی موجودہ قیمت معلوم کر کے کل نقدی  کے ساتھ ملا کر کل مجموعے کا ڈھائی فیصد بطورِ زکاۃ ادا کرنا شرعاً واجب ہوگا، بشرطیکہ مذکورہ شخص کے ذمے اتنا قرض نہ ہو کہ  اگر قرض کو منہا کیا جائے تو اس کے پاس نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت) کے بقدر مال (زیور اور رقم)  نہ رہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201365
تاریخ13-07-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں