بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں بھاپ لینا

سوال

کیا پانی کے بھاپ لینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے جب کہ ناک کے ذریعے بھاپ اندر گئی ہو؟

جواب

بھاپ لینے کی وجہ سے پانی بخارات میں تبدیل ہو کر ناک کے راستے چوں کہ پیٹ کے اندر چلاجاتا ہے اس وجہ سے روزہ کی حالت میں بھاپ لینے کی اجازت نہیں ہے، اور اس سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے۔

''فتاوی شامی'' میں ہے:

''ومفاده أنه لو أدخل حلقه الدخان أفطر أي دخان كان ولو عوداً أو عنبراً لو ذاكراً؛ لامكان التحرز عنه، فليتنبه له كما بسطه الشرنبلالي''. (الدر: ٢/ ٣٩٥، ط: سعيد)فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201354
تاریخ12-07-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں