بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بچہ کے کان میں اذان دیتے وقت کان میں انگلی ڈالنا

سوال

کیا بچے کے کان میں اذان دیتے وقت عام اذان کی طرح انگلیوں سے کان کے سوراخ بند کرنا ضروری ہے؟

جواب

نومولود کے کان میں اذان دینے کا طریقہ یہ ہے کہ جب بچہ  پیدا ہو تو نہلانے کے بعد بچے کو اپنے ہاتھوں پر اٹھائیں  اور قبلہ رُخ ہوکر  پہلے بچے کے دائیں کان میں اذان اور پھر  بائیں کان میں اقامت کہیں ۔ حي علی الصلاة اور حي علی الفلاح کہتے ہوئے دائیں بائیں چہرہ بھی پھیریں، البتہ دورانِ اذان کانوں میں انگلیاں ڈالنے کی ضرورت نہیں۔

''الصحیح أنه یؤذن للمولود، وینبغي أن یحول علی کل حال ؛ لأنه صار سنة للأذان، فیؤتی به علی کل حال''۔ (الفتاوی التاتار خانیة،۱/۵۱۵ ، الأذان نوع آخر في بیان ما یفعل فیه)فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201331
تاریخ11-07-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں