بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 جُمادى الأولى 1448ھ 28 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ووٹ کی شرعی حیثیت اور ووٹ کس کو دیا جائے؟

سوال

ووٹ کی شرعی حیثیت اور ووٹ کیسے شخص کو دیا جائے؟

جواب

فی زمانہ ووٹنگ کا عمل رائے شماری کی ایک صورت ہے، اس میں رائے شماری کے شرعی اصولوں کی رعایت کے ساتھ رائے دی جائے، یہی اس کی شرعی حیثیت ہے۔

جو امیدوار اسلام، ملک اور ملت کے حق میں بہتر معلوم ہو اسے ووٹ دیا جائے ۔ فقط واللہ اعلم


دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201317
تاریخ10-07-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں