موبائل کی سکرین پر موجود قرآن کو بلا وضو چھونا
سوال
کیا موبائل فون (ٹچ والے) پر موجود قرآن مجید کی تلاوت کرنا بغیر وضو کے جائز ہے؟ اور اس کو ہاتھ لگانا بلا وضو جائز ہے؟ کیوں کہ اس میں صفحہ نمبر بدلنے کے لیے ٹچ کو ہاتھ لگانا پڑتا ہے!
جواب
موبائل میں قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے سکرین کو بلا وضو ہاتھ لگانا جائز نہیں ہے ،تاہم اسکرین کو ہاتھ لگائے بغیر تلاوت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201297
تاریخ09-07-2018

