مکان کے اوپر ''ماشاء اللہ'' لکھنے کا حکم
سوال
مکان کے اوپر "ماشاء الله" لکھنا کیسا ہے، تاکہ کسی کی نظر نہ لگے؟
جواب
مکان کے اوپر "ماشاء الله" لکھنے میں مضائقہ نہیں ہے، البتہ جس تختی وغیرہ پر یہ طغرہ لگایا جائے وہ اتنی مضبوطی سے لگایا جائے کہ اس کے گرنے اور بے ادبی کا احتمال نہ ہو، بصورتِ دیگر ادب کے خلاف ہوگا۔ باقی مکان کو نظر و شر اور شیطانی اثرات سے بچانے کے لیے اس میں قرآن مجید کی تلاوت، نفل وغیرہ کی ادائیگی اور پاکی کا اہتمام کیا جائے، سورہ بقرہ، منزل اور آیۃ الکرسی پڑھ لی جائے تو بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

