بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

موبائل میں تلاوت کرنا

سوال

کیا موبائل میں قرآن شریف پڑھ سکتے ہیں؟  کیوں کہ آفس وغیرہ میں  ہوتے ہیں تو تھوڑی دیر پڑھ لیا پھر بند کردیا، اور بغیر وضو تو نہیں پڑھ سکتے نا موبائل میں ؟

 

جواب

موبائل میں قرآن مجید کی تلاوت کرنا جائز ہے،   البتہ موبائل کی اسکرین پر اگر قرآن کریم  کھلا ہوا ہو تو اسکرین کو  وضو کے بغیر   چھونا جائز نہیں ہے، اس کے علاوہ  موبائل کے دیگر حصوں کو  مختلف  اطراف  سے وضو کے بغیر چھونے میں کوئی مضائقہ نہیں۔

واضح رہے کہ ملازمت کے اوقات میں معاہدے کے مطابق ادارے کی خدمت کرنا ضروری ہے، اگر تلاوت و ذکر میں مشغولیت کی وجہ سے ملازمت کی مفوضہ (سپرد کی گئی) ذمہ داریوں میں کوتاہی ہوتی ہو تو ملازمت کے اوقات میں تلاوت کی اجازت نہیں ہوگی، ہاں متعلقہ ذمہ داریاں پوری کرنے کے بعد یا ایسے وقت میں کہ جس سے ملازمت کے امور میں بالکل خلل واقع نہ ہوتاہو  تلاوت وذکر کی اجازت ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201277
تاریخ08-07-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں