مسیب کا معنی اور صحیح تلفظ
سوال
مجھے اللہ تعالٰی نے بیٹا دیا ہے، میں اپنے بیٹے کا نام ''مسیب'' ر کھنا چاہتا ہوں، اس نام کا صحیح تلفظ اور معنی بتائیں!
جواب
"مسیب" (میم پر پیش،سین پر زبر،یاء مشدد کے اوپر زبر) اس کا معنی ہے: آزاد چھوڑا ہوا۔
سعید بن مسیب مشہور تابعی ہیں، "مسیب" ان کے والد اور صحابی ہیں، لہٰذا مذکورہ نام صحابی کے نام کی نسبت سے بلاتردد رکھا جاسکتاہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201269
تاریخ08-07-2018

