بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلم کو ووٹ دینا

سوال

غیر مسلم کو مسلمان ووٹ دے سکتا ہے یا نہیں؟ 

جواب

ووٹ ایسےامید وار  کو دینا چاہیے جو  خود بھی مطلوبہ اہلیت اور صلاحیت رکھتا ہو ،  اس کا جماعتی منشور بھی درست ہو  اور جس کے متعلق اطمینان ہو کہ وہ اہلِ محلہ کے لیے دینی و دنیوی لحاظ سے بہتر اقدامات کر سکتا ہے۔ اور غیر مسلم امیدوار چوں کہ ان شرائط پر پورا نہیں اترتا  ؛ اس لیے اُس کے مقابلہ میں کسی مسلمان امید وار کو ووٹ دینا  زیادہ بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201263
تاریخ07-07-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں