چار رکعت والی نماز میں تیسری رکعت میں قعدے میں بیٹھ جانے کا حکم
سوال
چار رکعت والی نماز میں تیسری رکعت میں بیٹھ کر التحیات شروع کرلی ، اور دو تین لفظ پڑھ کرپھر یاد آیا کہ یہ تو تیسری رکعت ہے اور کھڑا ہوگیا تو کیا اس صورت میں آخر میں سجدہ سہو کرنا ہوگا؟
جواب
مذکورہ صورت میں اگر تیسری رکعت میں اتنی دیر بیٹھا رہا جتنی دیر میں تین بار ''سبحان الله'' معتدل رفتار میں کہاجاسکے تو آخر میں سجدہ سہو کرنا واجب ہوگا، ورنہ سجدہ سہو واجب نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201242
تاریخ05-07-2018

