زوبید انور نام رکھنا
سوال
برائے مہربانی "زوبید انور" نام کا معنی و مطلب بتائیں!
جواب
"زوبید" نام کا مطلب کسی اردو یا فارسی لغت میں نہیں مل سکا، البتہ اگر "زُبید" (یعنی زا کے بعد واؤ کے بغیر) نام رکھا جائےتو یہ درست ہے، یہ بخاری شریف کے ایک راوی کا بھی نام ہے، اس کا مطلب "مکھن" یا "خالص چیز" ہے، یہ نام رکھا جا سکتا ہے۔
تاج العروس من جواهر القاموس (8/ 132)
"وفي المحكم : الزُّبْدُ : خُلَاصة اللَّبَنِ"۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201240
تاریخ05-07-2018

