حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی دعوت سے متعلق ایک روایت
سوال
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے آپ علیہ السلام کی دعوت کی اور فرمایاکہ آپ جتنے قدم یہاں تک طے کریں گے، اتنے غلام آزاد کروں گا . ایسی کوئی حدیث ہے کیا؟ آج کل یہ روایت بہت گردش کر رہی ہے.
جواب
تتبع وتلاش بسیار کے باوجود ایسی کوئی روایت حدیث کی کسی معتبر کتاب میں نہیں ملی ؛ اس لیے یہ روایت بیان نہ کی جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201228
تاریخ04-07-2018

