آفس کی مسجد میں باجماعت نماز پڑھنا
سوال
ہمارے آفس سے 300 میٹر کی دوری پرمسجد موجود ہے، اور آفس کے 25 لوگ آفس میں ہی جماعت کرلیتے ہیں، کیا یہ درست ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مسجد میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنی چاہیے، خاص کر جب مسجد قریب ہو تو مسجد کو چھوڑ کر اپنی سہولت کے لیے آفس میں جماعت کرنا حرماں نصیبی ہے۔ مذکورہ صورت میں آفس میں جماعت سے نماز ادا کرنے سے مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے کا ثواب حاصل نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201219
تاریخ04-07-2018

