نماز کی نیت توڑنے کا طریقہ
سوال
نماز توڑنے کا طریقہ بتادیں ؟
جواب
جن اعذار کی بنا پر نماز توڑنے کا حکم ہے یا جن حالتوں میں نماز توڑنے کی اجازت ہے تو ان حالتوں میں نماز کی نیت توڑنے کے لیے کھڑے ہونے کی حالت میں دائیں طرف ایک سلام پھیر کر نماز توڑدے۔ ''وفي المحيط: الأصح أنه يقطع قائماً بتسليمةٍ واحدةٍ''۔ (شامی۔2/ 53) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201203
تاریخ03-07-2018

