نام کے شروع میں لفظ ''عبد'' یا ''محمد'' لگانا
سوال
نام کے شروع میں محمد اور عبد کیوں لگایاجاتا ہے؟
جواب
''عبد'' کا معنی ہے ""بندہ"" ،ایسا نام جو اللہ تعالی کے ذاتی یا صفاتی نام پر مشتمل ہو اس کے شروع میں ''عبد'' لگا یا جاتاہے ؛ تاکہ نام رکھنادرست ہو ، جیسے عبداللہ ،عبدالرحمن، عبدالرحیم ( اللہ کا بندہ، رحمن کا بندہ، رحیم کا بندہ)
"محمد" کا لفظ نام کے شروع میں برکت کے حصول کےلیے لگایا جاتاہے فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201190
تاریخ02-07-2018

