بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ضرورت کی خاطر قبر کے اطراف میں اینٹیں لگانا

سوال

 میری پھوپھی جن کا چند دن پہلے انتقال ہو گیا تھا، ان کی قبر کے قریب ایک گڑھا تھا، ابھی  حالیہ بارشوں کی وجہ سے ان کی قبر کے قریب کی مٹی اس گڑھے میں سرک گئی جس سے اندیشہ پیدا ہوگیا کہ کہیں اور بارشیں ہوئیں تو قبر بھی نہ بیٹھ جائے  ، کیا اس صورت میں قبر کے گرد اینٹیں اس انداز سے لگانے کی اجازت ہوگی کہ قبر تو اوپر سے کچی ہی رہے لیکن ارد گرد اینٹیں لگا دی جائیں؟

جواب

قبر کی حفاظت کی غرض سے قبر کے ارد گرد اس طرح  اینٹیں لگانا کہ قبر اوپر سے کچی رہے شرعاً درست ہے ، البتہ ایسی سادی اینٹیں لگائی جائیں جو آگ پر پکی ہوئی نہ ہوں, قیمتی  اینٹیں، یا بھٹی میں پکائی گئی اینٹیں، یا قیمتی پتھر نہ لگائیں؛  تاکہ ضرورت پوری ہو اور زینت لازم نہ آئے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201188
تاریخ02-07-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں