بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیسن پر بچوں کی نجاست دھونے کے بعد اس پر وضو کرنا

سوال

آج کل عورتیں بیسن(sink) پر بچوں کا پاخانہ دھلواتی ہیں، تو کیا پھر اس پر وضو کر سکتے ہیں یا نہیں؟   کیا پاخانہ دھلوانے کے بعد  ایک مگا پانی ڈالنے سے وہ صاف ہو جائے گا یا صابن لگا کر دھونے کے بعد اس پر پھر وضو کریں؟

جواب

بیسن پر بچوں کا پیشاب یا پاخانہ دھلوانے کے بعد اسے اس  طرح دھولیا جائے کہ اس میں نجاست کا اثر باقی نہ رہے تو اس کے بعد اس پر وضو  کیا جاسکتا ہے، لیکن بہتر یہی ہے اگر اس بیسن کو وضو کے لیے استعمال کیا جاتا ہو تو اس پر بچے کو  پیشاب /پاخانہ نہ دھلوایا جائے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201186
تاریخ02-07-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں