بچوں کے مال میں زکاۃ کا حکم
سوال
نابالغ بچوں کی عیدی کے پیسوں پر اگر سال گزر جائے تو زکاۃ ہو گی؟ اگر ہو گی تو کس کے ذمہ ہو گی ؟
اگر نابالغ بچی کے پاس سونے کے بالی ہے اور سال گزر گیا تو زکاۃ ہو گی ؟ اور کس کے ذمہ ہو گی؟
جواب
جس طرح نماز ،روزہ ، حج اور دیگر عبادات نابالغ پر فرض نہیں ہیں اسی طرح اس پر زکاۃ بھی فرض نہیں ہے ؛ لہذا اگر بچہ یا بچی صاحبِ نصاب ہے، تب بھی نابالغ ہونے کی وجہ سے ان کے مال پر زکاۃ واجب نہیں ہوگی ، اور ولی کے ذمے بھی نابالغ کے مال سے زکاۃ ادا کرنا لازم نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

