بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

داڑھی کے مسائل

سوال

ڈاڑھی کے پورے مسائل بتادیں!

جواب

اس پر مستقل رسالے اور کتابیں لکھی گئی ہیں ، مفتی  اعظم پاکستان مفتی شفیع صاحب رحمہ اللہ  کا  ڈاڑھی کے احکام سے متعلق رسالہ "جواہر الفقہ" 7 جلد میں موجود ہے، اسی طرح مفتی احمد ممتاز  صاحب دامت برکاتہم کی "ڈاڑھی اور مونچھوں مع ٹخنے کھلے رکھنے کا حکم"، اسی طرح حکیم الامت تھانوی صاحب کے افادات "ڈاڑھی منڈانا کبیرہ گناہ اور اس کا اس کا مذاق اڑانا کفر ہے" ، نیز  مولانا حفظ الرحمن  اعظمی ندوی صاحب کی " ڈاڑھی کی شرعی حیثیت "  اس موضوع پر مستقل لکھی گئی ہیں ، اور بازار میں دستیاب ہیں ، اس کے علاوہ بھی اس موضوع پر بہت سی کتابیں موجود ہیں ، ان کا مطالعہ کریں ، اگر کوئی سوال ہوتو متعین سوال بھیج دوبارہ استفتا کرلیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201158
تاریخ01-07-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں