میراث سے محروم کرنے سے متعلق حدیث
سوال
''وراثت کا مال جو کھائے گا قیامت کے دن جنت کا حصہ اُس کو دینا ہو گا جس کا مال کھایا''۔ یہ حدیث عربی میں مع حوالہ بتا دیں!
جواب
حدیث شریف اس طرح ہےکہ جو شخص وارث کو اس کی وراثت سے محروم کرے گا اللہ تعالیٰ اس کو جنت کے حصے سے محروم کر دیں گے، چناں چہ مشکاۃ شریف میں ابن ماجہ کے حوالے سے حضرت انس رضی اللہ کی روایت ہے :
''وعن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من قطع ميراث وارثه قطع الله ميراثه من الجنة يوم القيامة» . رواه ابن ماجه''۔ (مشكاة المصابيح (2/ 926) کتاب الفرائض، باب الوصایا، الفصل الثالث، ط:المكتب الإسلامي - بيروت)فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

