گھر کے پھل دار درخت پر عشر کا حکم
سوال
ہمارے گھر میں انگور کے دو پیڑ ہیں، جو بارش سے ہی سیراب ہوتے ہیں، جن کا پھل ہم بیچتے نہیں، بلکہ خود کھاتے ہیں یا اقارب کو دیتے ہیں، کیا اس پر عشر ہے؟
جواب
گھر میں موجود پھل دار درختوں پر عشر واجب نہیں ہے. فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201140
تاریخ30-06-2018

