بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

موبائل پر قرآنی آیات کو بغیر وضو چھونا

سوال

بغیر وضو کے سمارٹ موبائل  میں قرآن پاک کی آیات کو ہاتھ لگا سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

 موبائل کی اسکرین پر جہاں  قرآن کریم  کی آیت ظاہر ہورہی ہوں  اس جگہ کو  وضو کے بغیر  چھونا جائز نہیں ، اس کے علاوہ  موبائل کے دیگر حصوں کو  مختلف  اطراف  سے چھونا جائز ہے۔

'' (و) يحرم (به) أي بالأكبر (وبالأصغر) مس مصحف: أي ما فيه آية كدرهم وجدار، وهل مس نحو التوراة كذلك؟ ظاهر كلامهم لا، (إلا بغلاف متجاف) غير مشرز''۔  (شامی 1 / 173، کتاب الطہارۃ، سنن الغسل، ط: سعید)فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201132
تاریخ29-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں