مالِ مضاربت سے رکشہ لے کر چلایا، تو آمدن کی تقسیم کیسے ہوگی؟
سوال
مضارب نے رکشا خرید لیا اور اس کو چلاکرکچھ پیسے جمع کیے، آیا اس رقم میں رب المال کا حصہ ہے؟
جواب
مضارب نے رب المال کے دیے ہوئے مال سے رکشا خریدا ہے تو یہ رکشا رب المال کی ملکیت ہے اور اس سے حاصل ہونے والی کمائی میں فریقین کا اتنا ہی حصہ ہے جتنا ان دونوں کے درمیان معاہدہ کے وقت طےہوا تھا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201127
تاریخ29-06-2018

