شب جمعہ میں سورۂ کہف پڑھنا
سوال
کیا جمعرات کو مغرب کے بعد سورہ کہف پڑھنا صحیح ہے ؟
جواب
شبِ جمعہ میں بھی سورۂ کہف پڑھنے کی فضیلت حدیث میں آئی ہے۔''سنن دارمی'' کی روایت میں ہے:
'' عن أبي سعيد الخدري قال : من قرأ سورة الكهف ليلة الجمعة أضاء له من النور فيما بينه وبين البيت العتيق ''۔
ترجمہ: حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ جس شخص نے سورہٴ کہف جمعہ کی رات میں پڑھی اس کے لیے اس کی جگہ سے مکہ تک ایک نور روشن ہوگا۔(2/546دارالکتاب العربی)
''فتاوی شامی'' میں ہے:
''مطلب ما اختص به يوم الجمعة : (قوله : قراءة الكهف ) أي يومها وليلتها، والأفضل في أولهما مبادرةً للخير وحذراً من الإهمال'' ۔ (2/164دارالفکر) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

