بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

موبائل میں قرآن پڑھتے وقت اسکرین کو ہاتھ لگانا

سوال

 کیا بے وضو ٹچ والے موبائل فون  پر موجود قرآن کریم کو ہاتھ لگانا جائز ہے ؟  کیوں کہ اس میں صفحہ نمبر بدلنے کے لیے ٹچ کو ہاتھ لگانا پڑتا ہے۔

جواب

اگر موبائل فون ٹچ  اسکرین والا ہے اور اسکرین پر قرآن پاک کھلا ہو تو اسکرین پر   بلا وضو ہاتھ لگانا جائز نہیں، باوضو ہو کر قرآن پڑھے یا کسی حائل کے ساتھ صفحہ بدل لے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201092
تاریخ27-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں