بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

انگوٹھی میں کون سا پتھر پہنا جائے؟

سوال

انکوٹھی میں پتھر کون سا پہنا جائے ؟ تاریخ پیدائش کا حساب لگا کر جو بنایا جا تاہے یا کوئی بھی؟

جواب

  انگوٹھی میں جو مختلف قسم کے پتھر لگوائے جاتے ہیں ، مثلاً: عقیق ،فیروز، یاقوت وغیرہ یا تاریخ پیدائش کے حساب سےکسی پتھر کو متعین کرکے اس کے بارے میں یہ  اعتقاد ویقین رکھنا کہ فلاں پتھر میری زندگی پراچھے اثرات ڈالتا ہے یہ عقیدہ غلط ہے ؛ لہذا اس عقیدے کے ساتھ انگوٹھیوں کو پہننا ناجا ئز وحرام ہے۔ زند گی پراچھے برے اثرات انسان کے اپنے عملِِ صالح یا عملِِ بد سے آتے  ہیں، نہ کہ پتھرسے۔ مذکورہ عقیدہ نہ ہوتو  اپنے ذوق کے اعتبار سے کوئی بھی پتھر لگایا جاسکتا ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201082
تاریخ27-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں