آبِ زم زم پینے کا طریقہ
سوال
زمزم پینے کا مسنون طریقہ کیا ہے ؟
جواب
'' زم زم'' کا پانی قبلہ رخ کھڑے ہوکرپینا مستحب ہے۔ ترمذی شریف کی حدیث میں حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے زم زم کا پانی کھڑے ہوکر پیا ہے۔ حضرت شیخ الحدیث مولانا محمدزکریا صاحب رحمہ اللہ نے '' شرح شمائلِ ترمذی'' میں اسی کو ترجیح دی ہے۔ البتہ کوئی بیٹھ کرپیے توبھی کوئی گناہ نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201078
تاریخ26-06-2018

