ماموں ممانی کو زکاۃ دینا
سوال
کیا ماموں ممانی یا نند کو زکاۃ دی جاسکتی ہے؟ان کاروبار دکان میں آگ لگنے کے باعث ختم ہوگیاہے۔
جواب
اگران کے پاس ضرورت سے زائد اتنا مال یا سامان نہ ہو جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو ، اور وہ ہاشمی نہ ہوں تو انہیں زکاۃ دی جاسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201070
تاریخ26-06-2018

